یہ امید کی جارہی ہے کہ یہ روپ وے سروس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی توقع رکھتا ہے۔
جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا کا کہنا ہے کہ روپ وے لوگوں کے استعمال کے لیے تیار ہے۔ جولائی کے آخر میں یہ لوگوں کے لیے شروع کیا جائے گا۔ اس سروس سے علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
یہ سروس باہو فورٹ سے لے کر مہامایا مندر کے ذریعے پیر کھو تک دستیاب ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سروس سے انہیں کافی فائدہ ہوگا، اس روپ وے سے انہیں کاروبار کرنے کا موقع اور روزگار بھی فراہم ہو سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے آنے سے وہاں کے مقامی سیاحتی مقامات بھی مشہور ہوں گے۔