اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیئرمین گرفتار - چیئرمین گرفتار

مرکز کے زیر انتظام جموں میں آج پولیس نے پینتھرز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ کو پکا ڈنگا علاقے میں گرفتار کیا۔

نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیئرمین گرفتار
نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیئرمین گرفتار

By

Published : Dec 6, 2019, 8:47 PM IST

دیو سنگھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پارٹی کارکنان کے ہمراہ لوگوں میں جموں بند کال کے پوسٹرز تقسیم کر رہے تھے۔

نیشنل پینتھرز پارٹی، جموں ویسٹ اسبملی مومنٹ اور ڈوگرہ صدر سبھا نے سیاسی و سماجی تنظیموں کی طرف سے کل جموں بند کی کال دی ہے جس میں جموں کے عوام کو ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جموں بند کی کال جموں خطہ میں موبائل انٹرنیٹ پر عائد پاندیاں ہٹانے اور ٹول پلازہ سرور قائم کرنے کے خلاف دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details