میونسپلٹی حکام نے گوری پورہ اور اسکے مضافاتی دیہات کے ساتھ ساتھ اونتی پورہ مارکیٹ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔
جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ
سب ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں کئی دیہات بفر زون قراد دئیے جانے کے بعد میونسپل کمیٹی اونتی پورہ نے آج ان علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا تاکہ صفائی ستھرائی کا معیار برقرار رکھا جائے۔
جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ
واضح رہے کہ اونتی پورہ سب ڈسٹرکٹ میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم ایک نزدیکی گاؤں وندک پورہ میں ایک کیس سامنے آنے کے بعد پورے علاقے میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔