اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی میں ایک ہفتے تک موسم  خشک رہنے کا امکان - موسمیات کی پیشگوئی

چلہ کلان اس وقت اپنے شباب پر ہے اگرچہ حالیہ برف باری کے بعد سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے چل رہا ہے۔

وادی میں ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان
وادی میں ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان

By

Published : Jan 10, 2021, 1:07 PM IST

Updated : Jan 10, 2021, 3:15 PM IST

سرینگر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 .6ریکارڈ کیاگیا ۔

سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 7.8 اورمنفی5.9 درج کیا گیا۔جبکہ قاضی گنڈ میں منفی0.4 اور کپواڑہ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر آج سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب تازہ برفباری ہوئی ہے۔ جس دوران صبح ساڑھے 8 بجے تک سرینگر میں 2.5سنٹی میٹر برف ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں 0.7 سنٹی میٹر برفباری درج کی گئی ہے۔

سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے ایک ہفتے یعنی 17 جنوری تک کشمیر وادی میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Last Updated : Jan 10, 2021, 3:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details