اردو

urdu

By

Published : Jan 1, 2020, 8:50 PM IST

ETV Bharat / state

جموں میں ڈوگرہ فرنٹ کا پاکستان کے خلاف احتجاج

جموں کے رانی پارک علاقے میں آج سخت گیر موقف رکھنے والی پارٹی ڈوگرہ فرنٹ نے پاکستان کے خلاف احتجاج کیا نوشہرہ  سیکٹر میں آج صبح آرمی اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی میں دو فوجی ہلاک ہونے کے خلاف احتجاج کررہے فرنٹ کے کارکنوں نے پاکستان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور پاکستان کا قومی جھنڈا نذرآتش کیا۔

جموں  میں ڈوگرہ فرنٹ کا پاکستان کے خلاف احتجاج
جموں  میں ڈوگرہ فرنٹ کا پاکستان کے خلاف احتجاج


احتجاج کی قیادت کررہے ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف ایک ہی بار لگاتار جنگ کرے تاکہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے اور ہندوستان کی سرزمین پر کسی قسم کا دہشت گرد حملہ نہ ہو۔

واضح رہے سرحد کے قریب آج صبح مسلح جنگجوؤں نے آرمی پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے جن کی بعد میں ہسپتال میں موت ہوئی۔

جموں میں ڈوگرہ فرنٹ کا پاکستان کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details