اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کووڈ کیسز میں بتدریج کمی

گزشتہ ماہ جموں و کشمیر میں چار ہزار سے زیادہ معاملے درج کئے جاتے تھے۔ تاہم رواں ماہ سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کووڈ 19 کی دوسری لہر ختم ہونے لگی ہے۔

By

Published : Jun 17, 2021, 12:40 PM IST

جموں و کشمیر میں کووڈ کیسز میں بتدریج کمی
جموں و کشمیر میں کووڈ کیسز میں بتدریج کمی

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 635 فعال معاملے درج کئے گیے ہیں۔

گزشتہ ماہ جموں و کشمیر میں چار ہزار سے زیادہ معاملے درج کئے جاتے تھے۔ تاہم رواں ماہ سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کووڈ 19 کی دوسری لہر ختم ہونے لگی ہے۔

جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 309361 کیسز ہیں جن میں 11381 فعال ہیں۔

اگرچہ کشمیر میں زیادہ کیسز ہیں۔ تاہم یہاں اموات کی تعداد جموں کے مقابلے کم ہے۔ یہاں 191797 کیسز ہیں اور 2164 اموات ہوئی ہیں۔

وہیں جموں میں 117564 کیسز ہیں اور اموات کی تعداد 2053 ہیں۔

خطہ میں اب تک 293763 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 4217 افراد کورونا کا شکار بن گئے ہیں۔

خطے میں فروری ماہ میں محض 600 سرگرم کیسز تھے۔ تاہم کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے خطہ میں کووڈ کیسز میں زبردست اضافہ ہوا۔

گذشتہ 20 روز سے یہاں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔ لیکن ابھی بھی ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ احتیاط لازمی ہے۔

وہیں جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے یوٹی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details