دریا میں پانی کی سطح بڑھنے سے ساحل پر آباد لوگوں میں تشویش ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ پانی خطرے کے نشان سے کئی میٹر اوپر بہہ رہا ہے جس سے کہیں کہیں سے دریا کے کناروں سے زمین کھسکنا شروع ہوگئی ہے۔
دریا میں پانی کی سطح بڑھنے سے ساحل پر آباد لوگوں میں تشویش ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ پانی خطرے کے نشان سے کئی میٹر اوپر بہہ رہا ہے جس سے کہیں کہیں سے دریا کے کناروں سے زمین کھسکنا شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آج سے چند برس قبل دریائے چناب کی سطح کافی نیچے تھی اور دریا نیچے سے بہتا تھا لیکن دو بجلی پروجیکٹ تعمیر ہونے کے بعد دریا کا پانی کئی کئی میٹر اوپر آ گیا ہے۔
اب جب بھی بارش ہوتی ہے تو دریا کے کناروں پر آباد لوگوں کے لیے خطرہ بڑھ جاتا ہے اور ایسا ہی آج بھی ہوا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کو آگے آکر اس پریشانی کا کوئی حل تلاش کرنا ہوگا۔