اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے دوارن کام کرنے والے اساتذہ کو اعزاز - اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں عزت افزائی پروگرام

اجلاس کے دوران اُن ٹیچرس کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کورونا کے دوارن کام کرنے والے اساتذہ کو اعزاز
کورونا کے دوارن کام کرنے والے اساتذہ کو اعزاز

By

Published : Jan 1, 2021, 10:54 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے واگورہ سوپور میں جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کی جانب سے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں عزت افزائی پروگرام منعقد کیا گیا۔

کورونا کے دوارن کام کرنے والے اساتذہ کو اعزاز

جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کے مطابق اس پروگرام کا مقصد سرکاری اسکولوں کے ٹیچرس کی خدمات کی ستائش کرنا ہے جن کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں نئے بچوں کا اندراج ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کے صدر جاوید احمد نے بتایا کہ 'ہم نے ان ٹیچرس کو اعزازات سے نوازا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس پروگرام کے دوران محکمۂ تعلیم میں کیسے اور چار چاند لگ سکتے ہیں، ان پالیسیز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details