ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس سے قبل اگرچہ خطے میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد چھ سو تک محدود ہو گئی تھی لیکن اب یہ برھ کر 721 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے 84 نئے کیسز درج کئے گئے جن میں 68 کشمیر صوبے اور 16 جموں میں پائے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 123192 ہو گئی ہے۔
جموں و کشمیر میں کورونا وبا سے 1954 لوگ فوت ہو گئے ہیں جن میں کشمیر میں 1229 اور جموں میں 725 شامل ہے۔
مرکز کے زیرانتظام خطے میں مجموعی طور پر 126867 کورونا کیسز درج کئے گئے ہے جن میں 721 کیسز سرگرم یا فعال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متعدد ریاستوں میں کووڈ کیسز میں اضافہ، کشمیر الرٹ پر
بھارت کی کچھ ریاستوں میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں کشمیر ڈویژن میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
انہوں نے سرینگر ہوائی اڈے پر احتیاطی طریقہ کار کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی اور سرینگر اور بڈگام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ وہاں پر مزید کورونا وائرس کی جانچ کی سہولیات مرتب کریں۔