جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 428 کیسز سامنے آئے ہیں
جموں میں آج148 اور کشمیر میں 280 کیسز درج کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی خطہ میں کووڈ کیسز کی کل تعداد 312584 ہو گئی ہے۔
آج بھی 07 افراد کورونا کا شکار ہوئے جن کے بعد اموات کی کل تعداد 4269 ہو گئی۔
جموں میں 118527 کیسز ہیں اور یہاں 2077 لوگ ہلاک ہو گئے ہے جبکہ کشمیر میں 194057 معاملے ہیں اور 2192 افراد ازجان ہوئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ کیسز سرینگر میں درج کئے گئے۔ یہاں 69331 کیسز درج ہوئے ہیں جن میں 1240 فعال ہیں۔
دوسرے نمبر پر سرمائی دارالحکومت جموں ہے۔ یہاں 5225 کیسز درج کئے گئے، جن میں 825 اکٹیو ہیں۔
جموں وکشمیر میں آج بھی 999 افراد کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتمند ہوئے افراد کی تعداد 301134 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کی دوسری لہر کا نقطہ عروج ہم نے پار کیا: ڈاکٹر روف حسین
رواں برس فروری میں جموں و کشمیر میں 600 سے کم کووڈ فعال کیسز تھے اور مانا جاتا تھا کہ خطہ کورونا سے پاک ہو گیا ہے لیکن دوسری لہر کی تباہ کاریوں نے یہاں بھی اپنے نقوش چھوڑے اور تین ماہ میں سرگرم کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی۔
چونکہ اب ملک بھر میں دوسری لہر ختم ہوتی جا رہی ہے اسلئے اس کا واضح اثر جموں و کشمیر میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔