جموں و کشمیر میں مذکورہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت نے وادی کے تمام ضلع ہسپتالوں میں ایک سنٹر قائم کیا ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ہسپتال میں بھی انتظامیہ نے ایک سنٹر قائم کیا ہے ۔
ادھرضلع بانڈی پورہ میں آج کرونا وائرس کے حوالے سے یہ میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈی سی بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد میر، سی ایم او اور دیگر محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ پورے ضلع میں کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پہلے ہی کئے گئے ہیں اور تمام ہلیتھ سینٹرز کو اس حوالے سے متحرک کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی سی بانڈی پورہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر کو مزید کارگر بنانے کے علاوہ جانکاری پروگرامز کا انعقاد کریں ۔