انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے 10 ہزار نوکری کے لئے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جو کہ پہلے سے کام کررہے عارضی ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے۔
جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پریس کانفرنس سرکار کو چاہیے کہ وہ پہلے جموں و کشمیر میں مختلف محکموں میں کام کر رہے ڈیلی ویجرز کا مسئلہ حل کرے۔
انہوں نے کہا کہ آگن واڑی ورکرز، کنٹریکچوئل لیکچررز، کیجوئل لیبررز نے متعدد بار جموں و کشمیر میں احتجاج کیا لیکن سرکار نے آج تک ان کے مسائل حل نہیں کیے۔
اگر اب سرکار نے ان کے مطالبات حل نہیں کیا تو جموں اینڈ کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سڑکوں پر آکر سرکار کے خلاف احتجاج کرے گی۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کرے تاکہ انہیں مشکلوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔