جموں وکشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے پریس کالونی میں سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ اور پے سسٹم کو کورونا وائرس اور فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے پیش نظر آن لائن کرنے کے عمل کو فی الحال موخر کرنے کے مطالبے کو لیکر علامتی احتجاج درج کیا۔
متذکرہ کمیٹی کے سکریٹری سجاد احمد پرے کہا کہ پانچ لاکھ ملازمین ماہ اپریل کے تنخواہ سے محروم ہیں کیونکہ ان کا سروس ڈاٹا آن لائن نہیں ہوسکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'حکومت نے گذشتہ ماہ ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں پانچ لاکھ ملازموں کے سروس ریکارڈ کو جے کے سی پی آئی ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن کرنے کو کہا گیا لیکن یہاں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس جاری ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں افرادی قوت کی قلت کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے ہم اب تک صرف 33 فیصد ملازمین کا ہی ڈاٹا اپ لوڈ کر پائے ہیں۔'