جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چرارِ شریف میں کشمیری صوفی نورالدین ولی کی درگاہ پر مسجد کی تعمیر کی جانچ کا حکم دیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے کہا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر نے چرارِ شریف میں مسجد کی تعمیر کی وجوہات اور حضرت بل احاطے میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر کا پتہ لگانے کے لئے ٹھوس جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔'
ترجمان نے بتایا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر بڈگام کا دورہ کرتے ہوئے چرارِ شریف گئے تھے اور وہاں انہوں نے وادی میں دیرپا امن کی دعا کی۔'