تقریباً تیرہ برس قبل اس پل پر تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا، لیکن حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے آج تک یہ پل پائے تکمیل کو نہیں پہںچا۔
تیرہ برس سے پل نامکمل، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا - نامکمل
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنضر چھان پورہ میں پل نامکمل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تیرہ برس سے پل نامکمل، متعلقہ تصویر
یہاں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ آج تک صرف حکمرانوں نے وعدے کیے، لیکن زمینی سطح پر ان وعدوں کو عمل میں لانے میں ناکام رہی۔
ہم اس پل کے حوالے سے کئی بار اعلی افسران کے پاس گیے، لیکن کسی نے بھی آج تک ہماری نہی سنی، لہڈا ہم گورنر انتظامہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہاں کے لوگوں کی پریشانیوں کو حل کریں۔