اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان تصادم: دو عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکارہلاک - تصادم

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

شوپیان تصادم میں فوجی اہلکار ہلاک

By

Published : Aug 2, 2019, 8:50 AM IST

Updated : Aug 2, 2019, 5:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں گذشتہ دیر شب پاندوشن علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فوج پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

شوپیان میں تصادم، فوجی اہلکارہلاک

تادم تحریر اس تصادم میں دو عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکار کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی رنبیر کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ایک اور سپاہی دیپک کے بازو میں گولی لگی ہے۔ زخمی فوجی اہلکار کو بادامی باغ کے 92 فوجی بیس کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس دوران حکام نے ضلع شوپیان میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا ہے۔

Last Updated : Aug 2, 2019, 5:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details