اردو

urdu

جوانان اثناء عشریہ کی جانب سے سبیل مولا علی کا اہتمام

جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل کے جوانان اثناء عشریہ کی جانب سے ان دنوں برسون لداخ سے آرہے لیہہ اور کرگل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی خاطر کونسل سکریٹریٹ اور پٹرول پمپ کے نزدیک دو مختلف سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔

By

Published : May 15, 2020, 5:01 PM IST

Published : May 15, 2020, 5:01 PM IST

جوانان اثناء عشریہ کی جانب سے سبلم مولا علی کا اہتمام
جوانان اثناء عشریہ کی جانب سے سبلم مولا علی کا اہتمام

یہ سبیلیں، حضرت علی کے نام سے منسوب کی گئی ہیں۔ اس دوران رضاکاروں کی طرف سے مسافروں کے لیے چائے، جوس، بسکٹ وغیرہ کا مکمل انتظام ہے۔

تاہم اس دوران مقامی لوگوں اور مساٖفروں کی جانب سے ان سبیلوں کو قائم کرنے پر ستائش کی جارہی ہے۔

جوانان اثناء عشریہ کی جانب سے سبلم مولا علی کا اہتمام

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک رضاکار جوانان اثنا ء عشریہ، علی نے بتایا کہ چونکہ ان دنوں باہر سے خطہ لداخ آنے والے مسافروں کو لاک ڈاون کے دوران کہیں بھی کھانے پینے کی چیزوں کا انتظام نہیں ہے۔ اس لئے ہم نے فرض سمجھ کر تھکے ہوئے مسافروں کے لیے ان سبیلوں کا انتظام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ہم نے لیہہ جانے والے تمام مسافروں کے لئے پٹرول پمپ کرگل کے نزدیک اور کرگل آنے والے مسافروں کے لئے کونسل کے احاطہ میں مولاعلی کے نام سے دو سبیلوں کا اہتمام کیا ہے۔

واضح رہے کہ لداخ کے درماندہ طلباء، مریض، زائرین اور عالم لوگوں کو یوٹی انتظامیہ اور مقامی ہل کونسلز کے توسط سے بڑے پیمانے پر لداخ لایا جارہا ہے۔ اس وقت تقریبا 12000 سے زائد درماندہ مسافر کو لداخ لایا گیا ہے اور مزید 15000 سے زائد ابھی بھی ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ ہیں جن کو مرحلہ وار طریقہ سے واپس لایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ایران میں خطہ لداخ کے تقریبا 300 سے زائد افراد ابھی بھی درماندہ ہیں جو آئے روز یوٹی انتظامیہ اور وزارت خارجہ سے اپیل کر رہے ہیں کہ ان کا جلد انخلا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details