اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ متاثرہ پولیس اہلکاروں کو مالی امداد کی منظوری - کووڈ 19 سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو مالی مدد کی منظوری

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وائرس سے خاص کر وادی کشمیر میں کافی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

' کووڈ متاثرہ پولیس اہلکاروں کو مالی امداد فراہم کیا جائے گا'
' کووڈ متاثرہ پولیس اہلکاروں کو مالی امداد فراہم کیا جائے گا'

By

Published : Jun 18, 2020, 7:16 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اب تک کورونا کے 5406 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 2428 سرگرم کیسز ہیں جبکہ 2914 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مرکزی علاقے میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں متعدد پولیس اہلکار شامل ہیں۔

جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کو کووڈ 19 سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو مالی مدد کی منظوری دی۔

پولیس ہیڈ کوارٹر جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے تمام ڈی ڈی او وائرس کووڈ 19 میں مبتلا پولیس اہلکاروں کو ویلفیئر ریلیف کی شکل میں مالی مدد کو یقینی بنائیں گے۔کورونا کی ہلکی علامات یعنی ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کو 5 ہزار روپے اور شدید علامات کے مریضوں کو 25 ہزار روپے مہیا کیے جائیں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈی ڈی کورونا سے متاثر پولیس اہلکاروں کے لیے ایک فلاحی اقدام کے طور پر مالی اعانت کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details