اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو سامبا سیکٹر میں منگچوک کی سرحدی چوکی میں بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول کراس کرنے والے ایک پاکستانی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
ایل او سی پر پاکستانی شہری ہلاک - سامبا سیکٹر میں منگچوک کی سرحدی چوکی میں بی ایس ایف
جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ایل او سی میں در اندازی کرنے والے ایک پاکستانی شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
ایل او سی پر پاکستانی شہری ہلاک
بی ایس ایف ذرائع کے مطابق ایل او سی کراس کرنے کی کوشش کرنے والے دراندازوں کی تعداد کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔