اردو

urdu

By

Published : Dec 16, 2019, 3:23 PM IST

ETV Bharat / state

جموں و سرینگر قومی شاہراہ چار دن بعد بحال

برف باری اور زمین کھسکنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور اسے اب دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

جموں و سرینگر قومی شاہراہ چار دن بعد بحال
جموں و سرینگر قومی شاہراہ چار دن بعد بحال

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر تودے گرنے اور برف باری کی وجہ تقریبا 4000 مال بردار سمیت مسافر گاڑیاں پھنس گئیں تھی جنہیں اب جانے کی اجازت دی گئی۔

ٹریفک کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے کہا کہ' تودے اور برف ہٹانے کے بعد شاہراہ کو آج چار روز بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔'

عہدیدار نے کہا کہ' صرف پھنسے ہوئے گاڑیاں جن کی تعداد 4000 سے زائد ہیں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے اور دونوں اطراف سے کسی قسم کے تازہ ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔'

انہوں نے کہا کہ موسم میں بہتری اور شاہراہ کو سفر کے قابل بنانے سے پہلے ٹریفک کو ادھمپور اور قاضی گنڈ سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو شاہراہ پر رامبن اور بانیہال کے مقام اور پٹنی ٹاپ بیلٹ کے درمیان کچھ مقامات پر تودے گر آئے تھے اور اس کے بعد برف باری بھی ہوئی تھی۔

گذشتہ روز سرینگر جموں قومی شاہراہ پر تودے کی زد میں آنے سے سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی آپریشنز شمالی کشمیر شیلیندر کمار اور ان کے ڈرائیور بھی ہلاک ہوگئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details