جموں وکشمیر انتظامیہ نے یکم ستمبر سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے مقصد سے مرکزی علاقہ کے اضلاع کو ریڈ، اورینج اور گرین زمرے میں درجہ بندی جاری کی۔
ریاستی ایگزیکیوٹیو کمیٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف بحالی اور تعمیر نو محکمہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق بانڈی پورہ کے علاوہ صوبہ کشمیر کے تمام اضلاع ریڈ زمرے میں ہیں۔ صوبہ جموں کا واحد ضلع جو ریڈ زمرے میں آتا ہے وہ رامبن ہے۔
جموں و کشمیر: کورونا کے 535 نئے پازیٹیو کییسز رپورٹ
نئی درجہ بندی کے مطابق کٹھوعہ، سامبا، بانڈی پورہ، ریاسی، ادھمپور، پونچھ، راجوری اور جموں کو اورنج زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔