عمر عبداللہ نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرنے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا اور لکھا کہ 'مجھے یہ سمجھنے میں کبھی حیرانی نہیں ہوتی ہے کہ کس طرح جموں و کشمیر کی سول انتظامیہ اور پولیس بی جے پی کے کارکنان کے سامنے جُھک رہے ہیں۔"
عمر عبداللہ کا جموں و کشمیر انتظامیہ پر طنز
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان کے سامنے جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس کی تابعداری پر تنقید کی۔
عمر عبداللہ کا جموں و کشمیر انتظامیہ پر طنز
عمر عبداللہ کا یہ تبصرہ گزشتہ روز پولیس تقریب کے بعد سامنے آیا ہے جس میں جموں و کشمیر بی جے پی یونیٹ کے صدر رویندر رینہ نے ادھمپور پولیس اکیڈمی میں نئے بھرتی ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور سب انسپکٹر کو بیجز سے نوازا تھا۔
سابق وزیر اعلی نے مزید کہا کہ 'بی جے پی کے ریاستی صدر نے پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بیجز اور رینکز لگائے جبکہ رینہ جموں و کشمیر انتظامیہ میں اختیارات کی کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہے۔ یہ حکومت کے لیے شرم کی بات ہے۔'