جموں میں بے روزگار اگریکلچر گریجویٹ افراد کی جانب سے احتجاج درج کرنے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایگریکلچر ایکسٹنشن اسسٹنٹ کی آسامیوں کے لیے درخواستوں کے حصول کے لیے ایک اشتہار واپس لیا ہے۔
دراصل جموں کے بے روزگار اگریکلچر گریجویٹ افراد نے انتظامیہ پر دونوں صوبوں کے مابین خالی آسامیوں کی تقسیم میں امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'محکمہ زراعت کے عہدوں کے لیے جموں اور کشمیر ایس ایس بی کے اشتہار کے بارے میں، میں نے خواہشمند نوجوانوں سے حاصل شدہ آراء کا جائزہ لیا ہے اور پرنسپل سکریٹری نوین چودھری سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔'