علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے آج اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو پریس کانفرنس کے لیے بلایا تھا۔ یاد رہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 منسوخ کرنے کے بعد پہلی بار حریت کانفرنس کے چیئرمین نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔
کشمیر: سید علی گیلانی کی پریس کانفرنس نہیں ہوسکی - جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کی پریس کانفرنس کو مقامی پولیس نے کرنے کی اجازت نہیں دی اور تمام صحافیوں کو ان کی رہائش گاہ سے نکل جانے کے احکامات جاری کیے۔
کشمیر: سید علی گیلانی کی پریس کانفرنس نہیں ہوسکی
گورنر انتظامیہ کی جانب سے گیلانی کی حیدرپورہ میں واقع رہائش گاہ پر آج صبح میں سکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے گیلانی کی رہائش گاہ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور کسی بھی صحافی کو ان کے گھر کے نزدیک جانے کی اجازت نہیں دی۔
واضح رہے کہ حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو چار اگست کو ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا گیا تھا جو سرینگر کے حیدر پورہ میں واقع ہے۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 2:16 AM IST