اردو

urdu

بڈگام: لشکر طیبہ کا ٹھکانہ تباہ، پانچ معاون گرفتار

By

Published : Jun 25, 2020, 9:27 AM IST

پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خفیہ کمین گاہ سے اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیاہے۔

بڈگام: لشکر طیبہ کا ٹھکانہ تباہ، پانچ معاون گرفتار
بڈگام: لشکر طیبہ کا ٹھکانہ تباہ، پانچ معاون گرفتار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کو تباہ اور پانچ معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج کے 2 آر آر نے ناربل علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ معاون کی شناخت کرہامہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے عمران رشید، چیک کاوسا کے افشان احمد گنائی،کاوسا خلیسہ کے اویس احمد، کرہامہ کے محسن قادر، ماگام کے عابد راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خفیہ کمین گاہ سے اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ جن میں اے کے 47 کے 28 لائیو رونڈز، ایک اے کے 47 میگزین اور لشیکر طیبہ کے20 پوسٹرز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اس تعلق سے معاملہ درج کیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details