اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ تعلیم کے لیے علیحدہ انتظامی سروس ملنے کا امکان

جموں و کشمیر اسکول ایجوکیشن کشمیر کے ڈائریکٹر (ڈی ایس ای کے) محمد یونس ملک کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی کو دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ انتظامیہ کو پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

By

Published : Jun 18, 2020, 10:17 AM IST

محکمہ تعلیم کے لیے علیحدہ انتظامی سروس ملنے کا امکان
محکمہ تعلیم کے لیے علیحدہ انتظامی سروس ملنے کا امکان

جموں و کشمیر انتظامیہ نے مرکزی علاقے کے لیے علیحدہ تعلیمی ایڈمنسٹریٹیو سروس کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن اصغر سامون کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں علیحدہ تعلیمی انتظامی خدمات کے قیام کے لیے ایک تجویز پیش کرنے کے لیے کمیٹی کے تشکیل کی منظوری دی گئی ہے۔

سرکاری عہدیدار نے کہا کہ اس اقدام سے ان افسران کی جمود کو دور کیا جائے گا جو طویل عرصے سے ان کی ترقی سے محروم ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ محکمہ کے موجودہ قواعد کے مطابق، ڈائریکٹر یا جوائنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ محکمہ کے اندر موجود فرد کو بھرنا ہوتا ہے ، لیکن حکومت کسی بھی کے اے ایس یا آئی اے ایس افسران کو اس عہدے پر تعینات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیحدہ انتظامی خدمات کے پیچھے پی ایس سی یا کسی اور طریقہ کار کی مناسب جانچ پڑتال کے بعد محکمہ کے اندر کسی بھی انتظامی عہدے پر عہدیداروں کو مقرر کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ' ہمارے اکاؤنٹ اور پلاننگ ونگ ہیں جس میں ضلع سے ڈویژن سطح تک کے افسران کو دوسرے محکموں سے تعینات کیا جاتا ہے ، لیکن علیحدہ کیڈر کے قیام سے یہ تمام عہدے محکمہ کے اندر موجود عہدیداروں کے ذریعے پُر کیے جائیں گے۔'

عہدیدار نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے بعد محکمہ اس معاملے میں فیصلہ لے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details