جتیندر سنگھ کا بیان مرکزی حکومت میں کسی سینیئر عہدیدار کا پہلا بیان ہے جس میں جموں و کشمیر میں نظر بند سیاسی رہنماؤں کو کتنے عرصے تک قید کیا جائے گا، کے بارے میں کہا گیا ہے۔
اس سے قبل کٹرا میں جتیندر سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ نظر بند سیاسی رہنماؤں کو کب رہا کیا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں نظر بند رہنماؤں کو رہا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں جب صورتحال بہتر ہوجائے گے تب جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔
جموں و کشمیر کے سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے دفعہ 370 اور 35 اے پر لوگوں کو اندھیرے میں رکھا تاکہ ان کی شاہی حکمرانی کو جاری رکھا جائے۔