اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کا مسئلہ تین اضلاع تک محدود نہیں: عمرعبداللہ

بارہمولہ پارلیمانی نشست کے لیے ہونے والے انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس نے ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-

جموں و کشمیر کا مسئلہ تین ضلعوں تک محدود نہیں: عمرعبداللہ

By

Published : Apr 10, 2019, 2:53 PM IST


اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے سینئررہنماسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، ناصر اسلم وانی، تنویر صادق اور محمد اکبر لون نے شرکت کی-

عمر عبداللہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے اس بیان کی سخت نکتہ چینی کی جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کوئی مسئلہ ہی نہیں بلکہ وہاں یہ مسئلہ ڈھائی ضلعوں تک محدود ہے-

عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر یہ مسئلہ تین ضلعوں تک محدود ہوتا تو کیوں یہاں کی شاہراہ ادھمپور سے لیکر بارہمولہ تک ہفتے میں دو دنوں تک بند کردی جاتی ہے-

انہوں سوال اٹھایا پھر کیوں پورے کشمیر میں افسفا اور دیگر کالے قوانین نافذ ہیں-

ان کا ماننا تھا کہ مودی کا یہ دعویٰ کہ کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ جھوٹ اور دھوکہ پر مبنی ہے۔اس طرح سے وہ بھارت کے عوام کو گمراہی میں رکھنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details