جموں و کشمیر کے گورنر کے مشیر کے وجے کمار کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ڈائفوڈ ساگر ،پرنسپل میڈیکل کالج ڈوڈہ و ضلع کے پولیس افسران کے علاوہ دیگر فورسز کے افسران بھی موجود تھے۔
کمار نے میڈیکل کالج انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد مختلف سیکورٹی فورسسز کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کرکے ضلع میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
کے وجے کمار نے بھدرواہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ منعقد کرکے وہاں کی زمینی صورتحال کا معائنہ کیا اور افسران و سیکورٹی ایجنسیوں کو مزید ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس عمارت کے قیام سے یہاں طبی نظام میں بہتری لانے میں مدد ملے گی اور دور دراز پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو ضلع ہسپتال میں بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔290 بیڈ والی اس عمارت کو 30 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔
کے وجے کمار کا ضلع ڈوڈہ کا دورہ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ریڈیالوجسٹ سہولیات کو جلد شروع کر دیا جائے گا۔
موبائل فون و انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ اس سے عوام میں پریشانی پائی جا رہی ہے لیکن اس حوالے سے زمینی سطح کی صورتحال کے بعد ہی آگے کا فیصلہ کیا جائے گا۔