جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اس وائرس سے اموات میں تیزی سے اضافہ کے سبب انتظامیہ نے پانچ اگست تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، بحالی اور تعمیر نو کے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 24 کے تحت ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی حکم دیتی ہے کہ لاک ڈاؤن پانچ اگست 2020 تک جاری رہے گا۔