اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ حملہ: فوج کے جوانوں کو منفرد خراج عقیدت پیش کیا گیا

امیش جادھو نے پلوامہ خودکش حملہ میں ہلاک ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے گھروں سے مٹی جمع کی ہے۔ مٹی کو سی آر پی ایف کے لیتہ پورہ کیمپ میں یادگار کے طور رکھا جائے گا۔

J&K: CRPF pays tribute to 40 jawans killed in Pulwama attack
پلوامہ حملہ: اہلکاروں کو منفرد خراج عقیدت پیش کیا گیا

By

Published : Feb 14, 2020, 6:50 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:40 AM IST

پلوامہ حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر لیتہ پورہ کے سی آر پی ایف کیمپ میں پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے امیش گوپی ناتھ جادھو مہمان خصوصی کے طور موجود تھے۔

اس حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے 40 سے زائد جوانوں کے اہل خانہ سے ملنے کے لئے جادھو نے ہندوستان بھر میں 61 ہزار کلومیٹر طویل سفر کیا۔

پلوامہ حملہ: اہلکاروں کو منفرد خراج عقیدت پیش کیا گیا

جادھو نے پلوامہ خودکش حملہ میں ہلاک ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے گھروں سے مٹی اکٹھی کی ہے۔ مٹی کو سی آر پی ایف کے لیتہ پورہ کیمپ میں یادگار کے طور رکھا جائے گا۔

اس موقع پر امیش گوپی ناتھ جادھاو نے کہا کہ 'مجھے فخر ہے کہ میں نے پلوامہ حملہ میں ہلاک ہونے والوں کے تمام اہل خانہ سے ملاقات کی۔'

انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے میں والدین نے اپنے بیٹے، بچوں نے اپنے والد، دوست احباب کھوئے ہیں جس کا ہمیں ہمیشہ احساس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ان جوانوں کی قربانیوں کو لبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔

واضح رہے گذشتہ سال اج ہی کے دن شام تقریبا 3 بجے کے قریب جیش محمد (جی ایم) کے عسکریت پسند نے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی پی آر ایف) کے قافلے میں بارود سے بھری گاڑی کو ٹکرا دی تھی جس میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details