اردو

urdu

ETV Bharat / state

دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔ انٹریٹ خدمات کی معطلی سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دسویں جماعت کے نتائج آج متوقع
دسویں جماعت کے نتائج آج متوقع

By

Published : Jan 9, 2020, 1:38 PM IST

Updated : Jan 9, 2020, 6:23 PM IST


بورڈ حکام کے مطابق رزلٹ گزٹ مختلف علاقوں کیلئے روانہ کردئے گئے جنہیں دیکھ کر طلبہ کو اپنے نتائج کا پتہ چلا۔

کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے امتحانی نتائج کیلئے پرانے اور ترک شدہ طریقے کا استعمال کیا گیا۔

بورڈ نے ویب سائٹس پر بھی نتائج دستیاب رکھے تھے لیکن انکی جانکاری کیلئے طلبہ اور انکے والدین کو کشمیر سے باہر رابطہ کرنا پڑا۔

کشمیر میں دن بھر لوگ ، مرکزی علاقے سے باہر مقیم دوستوں اور رشتہ داروں کو فون کرکے نتائج کا پتہ لگاتے رہے۔

دسویں جماعت کے نتائج آج متوقع

گزشتہ برس 5 اگست کو کشمیر کی ریاستی حیثیت کا خاتمے اور ریاست سے دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے اختتام کے بعد عام لوگوں کیلئے انٹرنیٹ کی رسائی بند کردی گئی ہے۔

میٹرک کے طلبہ کا امتحان بھی اکتوبر میں انتہائی مخدوش حالات میں منعقد کیا گیا۔

ایک نجی اسکول کے استاد نے بتایا کہ یہ نتائج طلبہ کی اصل کارکردگی کو ظاہر نہیں کررہے ہیں کیونکہ اس برس کرفیو، ہڑتال اور احتجاج کی وجہ سے کئی ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہے اور طلبہ نے معمول کے مطابق تعلیم حاصل نہیں کی۔

Last Updated : Jan 9, 2020, 6:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details