پہلگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پہلگام کے ننون بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو امرناتھ گھپا کی جانب روانہ کیا۔ اس موقعے پر امرناتھ یاترا کے نوڈل افسر ڈاکٹر پیوش سنگلا اور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے 1997 یاتریوں پر مشتمل یاتریوں کے گروپ کو جھڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پرنوڈل آفیسر اور اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر کے علاوہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس بھٹ سمیت سی آر پی ایف شرائن بورڈ اور کئی پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی سمیت یاتریوں کے لئے ہر طرح کی سہولیات دستیاب فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع گاندربل کے بالتل اور پہلگام کے چندن واڑی سے دونوں ٹریکس کو پہلے ہی صاف کر دیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کے سفر کو آسان بنایا جائے۔دنیا بھر کے یاتریوں کے لئے گھپا سے خصوصی پوجا براہ راست نشر کیا جائے گا۔