بالی ووڈ پرڈوسرز کا ایک بڑا وفد کشمیر کے تین روزہ دورے پر وادی آیا ہوا ہے جہاں یہ فلم شوٹنگ کے لیے موزوں مقامات کا انتخاب کریں گے تاکہ آنے والے وقت میں یہاں فلم سازی کی جائے۔
'کشمیر میں اس سال سے فلم شوٹنگ بڑے گی' اس ضمن میں بالی ووڈ فلم پروڈوسرز گلڈ کے صدر نتن آہوجا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر ہمیشہ سے فلم سازوں کی نظر میں رہا ہے لیکن گزشتہ 15 برسوں سے یہاں فلم ساز آنے سے کترا رہے تھے-'
انکا کہنا تھا کہ وفد کا مقصد ہے کہ کشمیر میں فلم سازی کے لیے مقامات کی جانچ کرے اور یہاں کے ماحول کا جایزہ لے-انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلم سازی متاثر رہی لیکن اس سال امید ہے کہ فلم شوٹنگ بحال ہو پائے گی جس کے بعد کشمیر میں بھی فلموں کی شوٹنگ بڑھ سکتی ہے-
قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ کے اعلی پروڈکشن ہاوس کا 25 رکنی وفد وادی میں تین روزہ دورے پر آیا ہے ، وفد نے گلمرگ، پہلگام کا دورہ کیا- جو فلمساز وادی آئے ہوئے ہیں ان میں اجے دیوگن فلمز، سنجے دت پرودیکشن، تاہم ریلانس انٹرنیٹیمنتمٹ وغیرہ شامل ہیں-