اردو

urdu

By

Published : Feb 11, 2020, 11:25 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:19 PM IST

ETV Bharat / state

کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل

جموں و کشمیر میں حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ایک بار پھر وادی کشمیر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔

کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل
کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل


وادی کشمیر میں علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی مقبول بٹ کی 36ویں برسی پر دی گئی ہڑتال کی کال سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے، جبکہ دکانیں، کاروباری ادارے بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اگرچہ وادی میں علیحدگی پسند رہنما و کارکنان کو ہر برس 9 اور 11 فروری کے پیش نظر تھانہ یا گھروں میں نظر بند رکھا جاتا تھا تاہم 5 اگست 2019 سے بیشتر علیحدگی پسند رہنما و کارکنان کے مسلسل تھانہ یا خانہ نظر بند رہنے کی وجہ سے انتظامیہ کو اس بار ایسا اقدام اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

ہڑتال کے پیش نظر انتظامیہ نے کشمیر میں 2جی انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے اور سرینگر کے حساس مقامات میں خار دار تاروں سے بندشیں عائد کی ہے جبکہ پولیس اور نیم فوجی دستیوں کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی ہے تاکہ کوئی نا خوشگورا واقع پیش نہ آئے۔

قابل ذکر ہے کہ 8 فروری کو علیحدگی پسند تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے وادی میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 9 فروری کو افضل گورو اور 11 فروری کو مقبول بٹ کو پھانسی دینے پر ہڑتال کرے جس کے بعد پولیس نے جے کے ایل ایف پر مقدمہ درج کیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے دو مقامی صحافیوں کو ہڑتال کے متعلق جے کے ایل ایف کی جانب سے دئے گئے بیان شائع کرنے پر پوچھ تاچھ کے کیلئے سرینگر کے کارگو تھانے پر بلایا جس کی کشمیر پریس کلب نے شدید تنقید کی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details