طلبا کا کہنا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی نے تمام شعبوں کے لئے آن لائن امتحانات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے لیکن صرف بی فارما کے فائنل ایئر کے لئے آف لائن امتحانات کے انعقاد کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کیا گیا ہے جو طلبا کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جب ہوسٹل اور ٹرانسپورٹ سہولیات کی عدم دستیابی ہے تو دور افتادہ علاقے کے طلبا کی امتحان میں شرکت کیسے ممکن ہوسکتی ہے۔
طلبا کے ایک گروپ نے کو فون پر بتایا: 'بی فارما کے فائنل ایئر کے امتحانات کے لئے کشمیر یونیورسٹی نے 22 جون سے آف لائن امتحانات کے انعقاد کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کیا ہے لیکن ہم پریشان ہیں کہ موجودہ حالات میں کس طرح یونیورسٹی پہنچ سکتے ہیں خاص کر وہ طلبا جو دور دراز علاقوں اور ریڈ زون والے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں'۔
ایک طالبہ نے بتایا کہ یونیورسٹی نے باقی تمام شعبوں کے لئے آن لائن امتحانات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے صرف ہمارے امتحانات آف لائن ہونے والے ہیں جبکہ ہمارے جونیئر طلبا کے امتحانات بھی آن لائن ہی منعقد ہونے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات، جب ہوسٹل دستیاب ہے نہ ٹرانسپورٹ، میں آف لائن امتحانات میں شرکت کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ دور دراز اور ریڈ زون علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے ناممکن ہے۔