اردو

urdu

By

Published : Apr 14, 2020, 4:55 PM IST

ETV Bharat / state

'لاک ڈاون کے دوران رہنما خطوط کو مکمل طور نافذ کیا جائے'

مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے رہنما خطوط کو پوری طرح اور بہتر ڈھنگ سے نافذ کریں۔

' لاک ڈاون کے دوران رہنما خطوط کو مکمل طور نافذ کیا جائے'
' لاک ڈاون کے دوران رہنما خطوط کو مکمل طور نافذ کیا جائے'

مرکزی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران رہنما خطوط کو مکمل طور نافذ کیا جائے تاکہ اشیاء ضروریہ اور دیگر ضروری سامان لانے لے جانے والی ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو بنا کسی خلل کے نقل و حمل یقینی بنائی جاسکے۔

' لاک ڈاون کے دوران رہنما خطوط کو مکمل طور نافذ کیا جائے'

اس ہدایت میں کہا گیا ہے کہ' بین ریاستی اور ایک جگہ سے دوسری جگہ اشیاء خوردونوش سے بھری ٹرکوں کو بھی بغیر کسی رکاوٹ کے آنے جانے کی اجازت دینی چاہیے تاکہ گوداموں اور کولڈ سٹوریج وغیرہ میں کام کاج ہوسکے۔'

مرکزی وزارت داخلہ نے کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر لاک ڈاؤن اقدامات کے بارے میں جامع رہنمایا خطوط جاری کئے ہیں تاکہ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ضروری سامان اور خدمات کو یقینی بنایا جا سکے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اس طرح کے رہنما خطوط اسی پس منظر میں جاری کئے گئے ہیں جس میں ملک کے کچھ حصوں میں پہلے ہی واضح کئے گئے رہنما خطوط پر مکمل طور عمل در آمد میں کوتاہی برتی جارہی تھی ۔

اس حوالے سے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے چیف سکرٹیرز کو بھیجے گئے مراسلے میں امور داخلہ نے کہا کہ' اس طرح کی اطلاعات سامنے آئی ہے کہ ضروری اور دیگر اشیاء کو لے جانے والی ٹرکوں اور گاڑیوں کو پولیس اہلکار روک رہے ہیں جس کے نتیجے میں اشیاء کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔'

وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اشیاء ضروریہ کو لے جانے والے گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو درست لائسنس موجود ہونے کی صورت میں بین ریاستی اور زیر انتظام علاقوں کے اندر بنا کسی رکاوٹ کے آنے جانے کی اجازت دے دینی چائیے۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری 21دن کے لاک ڈاؤن میں مزید 3 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

coronavirus

ABOUT THE AUTHOR

...view details