جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ کے علاوہ بھارتی فوج بھی ملک کے دفاع کے علاوہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شریک ہے ۔
کورونا وائرس: بھارتی فوج لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش
کورونا وائرس کی مہلک وبا کے سبب جہاں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ وہیں حکومت کی تمام مشینری کورونا مخالف جنگ میں لگی ہوئی ہے۔
ڈوڈہ میں گزشتہ ایک ماہ سے فوج نے بھی دور دراز پہاڑی علاقوں میں قدیم راستوں پر ناکہ بندی کی ہے جہاں سے لوگ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جاتے تھے۔ اُسی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے فوج نے اُن راستوں پر کڑی نگرانی رکھی ہے اور جو افراد وہاں سے گزرتے ہیں اُن سے پوچھ تاچھ کی جاتی ہے، پھر کورونا وائرس کے متعلق بیدار کیا جاتا ہے، لوگوں سے گھروں کے اندر ہی رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ راشن ،و دیگر روز مرّہ کی ضروریات کے بارے میں پوچھا جاتا ہے ۔ ڈوڈہ کے پہاڑی علاقہ وانڈا بیولی کے عوام نے بتایا کہ یہاں ایک قدیم راستہ ہے جہاں سے پہلے زمانے میں لوگ وادی کشمیر سے پیدل چل کر آتے تھے آج چونکہ ایسے راستوں پر دوبارہ نقل و حرکت شروع ہوئی ہے ایسے صورت میں فوج کا یہ انتہائی ضروری قدم ہے ۔