اردو

urdu

ETV Bharat / state

Multi Utility Legged Equipment MULE فوج کو ملا اے آئی پر مبنی بے زبان سپاہی، دشمن کو تباہ کرنے کی صلاحیت

جموں میں منعقدہ ایک نمائش میں فوج نے اے آئی بیسڈ آلات کو پیش کیا۔ یہ آلہ فوج کے لیے کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ملٹی پرپز آلے کا نام میول ہے۔ اسے ملٹی پرپزاس لئے کہا گیا کیونکہ اس کا استعمال بہت سے مقاصد کو پورا کرنے میں کیا جا سکتا ہے۔ North Tech Symposium 2023 in Jammu

Multi utility legged equipment MULE
Multi utility legged equipment MULE

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 10:47 AM IST

جموں:جموں میں منعقدہ ایک نمائش میں فوج کی طرف سے ایک جدید آلہ کو دکھایا گیا. اس ملٹی پرپز آلے کا نام میول ہے۔ اسے ملٹی پرپزاس لئے کہا گیا کیونکہ اس کا استعمال بہت سے مقاصد کو پورا کرنے میں کیا جا سکتا ہے۔ فوج نے نجی شعبے کے سائنسدانوں کی مدد سے اسے تیار کیا ہے۔میول ایک ایسا آلہ ہے جو AI پر مبنی ہے۔ تاہم یہ ریموٹ سے بھی چلایا جا سکتا ہے۔ فوج خود بنکروں میں محفوظ رہ کر اس کی مدد سے دشمنوں کو سبق سکھا سکتی ہے۔

کیا ہے مُول کی خصوصیت:

اسے بنانے والی کمپنی کے انجینئر آرین سنگھ کا کہنا ہے اس میں جدید ہتھیار بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔ یہ 12 کلو وزن آسانی سے برداشت کر سکتا ہے۔ اس میں یہ ہتھیار کے ساتھ تھرمل کمیرے بھی لگائے جاسکتے ہیں ۔ سنگھ نے کہا کہ اس کا استعمال مختلف حالات میں کیا جا سکتا ہے۔ یہ کسی بھی علاقے میں کام کر سکتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد آس پاس کی سرگرمی پر نظر رکھنا یا اپنی معلومات جوٹانا ہے۔ اس کے بعد اُن پر حملہ کرنے کے بھی قابل ہے ۔ اس میں 45 ڈگری تک پہاڑ پر چڑھنے کی صلاحیت ہے۔یہ 18 سینٹی میٹر تک کی سیڑھیاں آسانی سے چڑھ سکتا ہے۔اس ٹول کو ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل نے گرامر کی غلطیوں کے لیے جی بورڈ میں AI سے چلنے والی نئی خصوصیت کا اضافہ کیا

لیفٹننٹ کرنل میہیر نے کہا، 'اسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے ایک حصہ میں ہتھیار جیسے ایل ایم جی، رائفل اور کاربائن لگائے جاتے ہیں۔ دوسرے حصہ میں AI پر مبنی لیپ ٹاپ لگایا جاسکتا ہے۔ وہیں، تیسرے حصہ میں کنٹرول باکس۔ اسے انڈیپنڈیٹ اور مینوئل دو موڈ میں رکھا جا سکتا ہے۔آٹونومس موڈ میں یہ ڈرون خود پتہ لگاتا ہے۔ اس کے بعد آبجیکٹ کو ٹریک کرتا ہے۔ اس سے آپریٹر ٹارگٹ کو اپنے حساب سے پتہ لگا سکتا ہے۔ یہ ایم سی ایم ای کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔اس میں فائرنگ پلیٹ فارم بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ ایل ٹی ای اور وائی فائی بینڈ دونوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ کم فاصلے کے لئے وائی فائی استعمال کیا جا سکتا ہے. ایل ٹی ای کا استعمال 10 کلومیٹر تک کی حد تک جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details