کارگل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے نوگام میں بھارتی فوج کی جانب سے کارگل وجے دیوس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نے جلسے کو خطاب کیا اور عوام کو مبارکباد دی۔مقامی باشندوں میں بھی کارگل وجے دیوس کو لے کر جوش و خروش پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق کرگل وجے دیوس ہندوستانی فوج کے لیے فتح بہادری اور شان کی علامت ہے.جب ہندوستان نے فتح کے ساتھ پاکستان سے شمالی سرحدوں کی اونچی چوٹیوں کو واپس لے لیا۔اس پر پاکستانی دراندازوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ بھارتی فوج نے 10 اور 11 جولائی 2023 کو فوجی اسٹیشن نوگام میں کرگل وجے دیوس منایا تاکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔ ہماری قوم کے حقیقی ہیروز کو بھی یاد کیا جا سکے جنہوں نے ہماری سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔