بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے راجوری کے گالوٹھی علاقہ میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو گرفتار کیاہے جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیاہے۔
آرمی کی جانب سے ایک پریس بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر آرمی اور جموں و کشمیر پولیس نے گالوٹھی علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی ،اس دوران متعدد عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا اور ایک گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق 'جموں کشمیر غزنوی فورس' سے ہے۔