اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی فضائیہ اور فوج ہائی الرٹ - فوج

راجیہ سبھا میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی جانب سے دفعہ 370 کو ہٹانے کی سفارش کے بعد حکومت نے جموں و کشمیر میں حالات خراب ہونے کے اندیشے کے پیش نظر بھارتی فضائیہ اور فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

بھارتی فضائیہ اور فوج ہائی الرٹ

By

Published : Aug 5, 2019, 1:59 PM IST

ذرائع کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں سے 8000 مزید نیم فوجی دستے کو جموں و کشمیر روانہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اترپردیش، آسام اور ملک کی دیگر ریاستوں سے نیم فوج دستی فوج کو جموں و کشمیر روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے چند روز حکومت کی جانب سے فوج کی 100 کمپنیاں بھیج دی گئی تھیں جس کے بعد ریاست بھر خاص کر کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کی متحدہ ریاست کا درجہ ختم کرنے کا اعلان کیا اورکہا کہ اس کی جگہ دو علیحدہ مرکزی زیر انتظام علاقے تشکیل دیے جائیں گے۔


امت شاہ کے مطابق لداخ ایک مرکزی علاقہ ہو گا، جسے قانون سازی کا اختیار نہیں ہوگا، جبکہ جموں و کشمیر دوسرا مرکزی علاقہ ہوگا، جسے قانون سازی کا اختیار ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details