بارہمولہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے میں فلڈ اینڈ آریگیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ کے ساتھ ساتھ ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر موجود تھی اور ان کے ہمراہ فلڈ اینڈ آریگیشن کے افسران بھی موجود تھے۔
اس دوران فلڈ آریگیشن کے افسران نے کہا کہ آج ہم نے ان پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور اس سے مقامی لوگوں کو کافی راہت ملی گی کیونکہ جو بھی بارہمولہ کے چھوٹے بڑے نالے ہے ان میں اکثر و بیشتر سیلابی صورتحال جب ہوتی ہے تب لوگوں کو دشواریاں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بارہمولہ اور اس کے گردونواح علاقوں میں کافی ندی نالے ہے اور جس کبھی بارشوں کا سلسلہ ہوتا ہے اس وقت ان ندی، نالوں میں دیگر علاقوں سے پانی کی سطح بڑ جاتی ہے اور مقامی آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لے آج ہم نے ان نالوں کے لے بنڈ بنانے کا کام کو شروع کیا ہے اور آج ان پروجیکٹوں کو افتتاح کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:Students Of KGBY School کے جی بی وی اسکول لورن میں دیوار بہہ جانے سے نالے کا پانی سکول میں داخل
ان کا کہنا ہے کہ ہم کافی خوش ہے کیونکہ اس سے مقامی آبادی کو کافی راہت ملنے والی ہے کیونکہ جب بھی ان نالوں میں پانی کی سطح بڑ جاتی تھی تو لوگوں کو کافی نقصان ہوا کرتا تھا لیکن بنڈ بننے سے کافی حد تک مشکلات دور ہوگے۔ہم لوگوں کو بھی اپیل کرتے ہے کہ ان نالوں میں گندگی نہ ڈالے اور نالوں کے بنڈ پر کسی بھی قسم کی انکروچمنٹ سے بھی دور رہے۔