اردو

urdu

ETV Bharat / state

نامکمل فٹ اوور برج سے عوام کو شدید پریشانی لاحق - مقامی لوگوں کو کافی مشکلات

وسطی کشمیر ضلع بڈگام میں نالہ سوکھ ناگ پر فُٹ برج کی تعمیر ہنوز مکمل نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نامکمل فٹ برج سے عوام پریشانی کا شکار
نامکمل فٹ برج سے عوام پریشانی کا شکار

By

Published : Dec 9, 2019, 7:58 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فُٹ برج نامکمل ہونے کے باعث انہیں میلوں سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔

بتا دیں کہ یہ فٹ برج ہونز بگ کو پٹتھ کانہامہ سے جوڑ دیتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علقہ ہونز بگ سے ماگام منٹوں اور پیدل سفر کے لیے انہیں روانہ میلوں گھوم کر جانا پڑتا ہے، علاوہ ازیں روانہ اسکولوں جانے والے طالب علموں کو بھی گوناگوں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

نامکمل فٹ برج سے عوام پریشانی کا شکار

مقامی لوگوں نے کہا کہ نالہ پُل کو سڑک کی سطح سے کافی اونچا تعمیر کیا گیا ہے اور کام کو ادھورا چھوڑنے کے بعد مقامی افراد خصوصاً بچے بانس کی سیڑھی کے زریعے پل چھڑھ کر نالہ سوکھ ناگ کو پار کرتے ہیں جو ان کے لیے باعث خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔
بائٹ

مقامی آبادی کے مطابق تین برس قبل اس پل کو کام روک دیا گیا۔ انکے مطابق انہوں نے نے متعلقہ محکمے سے کئی بار کام کو بحال کرنے کی اپیل بھی کی، تاہم فنڈس کی عدم دستیابی کے باعث اب تک پل کو تعمیر نہیں کیا گیا۔

اس ضمن میں مقامی باشندوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پل پر کام اکثر کام مکمل کیا جاچکا ہے جس پر لاکھوں روپے خرچ بھی کیے جا چکے ہیں اب تعمیر مکمل ہونے سے قبل ہی اچانک کام روک دیا گیا۔

مقامی آبادی نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کہ مذکورہ فٹ برج کو جلد از جلد مکمل کر کے عوام کو لاحق پریشانیوں کا ازالہ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details