اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیریوں کی حمایت میں احتجاج کرنے کی اپیل'

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں سے 5 فروری کو کشمیریوں کی حمایت میں احتجاج کرنے کا مطالبہ کیاہے، اس دن جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے چھ ماہ مکمل ہوں گے۔

پاکستانیوں سے کشمیریوں کے لیے احتجاج کرنے کی اپیل
پاکستانیوں سے کشمیریوں کے لیے احتجاج کرنے کی اپیل

By

Published : Jan 25, 2020, 10:12 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:21 AM IST

عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ'میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی خواہ وہ ملک میں رہتے ہوں یا بیرون ملک 80 لاکھ کشمیریوں جنہیں مودی حکومت کی 9 لاکھ فوجیوں نے تقریباً 6 ماہ سے سخت محاصرے میں کررکھا ہے، ان کی حمایت میں 5 فروری کو گھروں سے باہر نکلیں۔'

پاکستانیوں سے کشمیریوں کے لیے احتجاج کرنے کی اپیل

گذشتہ چند دنوں سے انٹرویوز میں عمران خان اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت بین الاقوامی براداری پر زور دے رہے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کے مابین کشمیر کے بارے میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔


واضح رہے کہ منگل کے روز عمران خان سے اپنی ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے اس پیش کش کو فوری طور پر رد کردیا گیا ۔ حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ پڑوسیوں کے مابین کوئی بھی بات چیت باہمی ہوگی۔

وزارت خارجہ نے بھی عمران خان کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کشمیر سے متعلق عالمی برادری کو "مشغول" کرنے کے بجائے اس کی سرزمین پر موجود شدت پسندوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرنے کی کوششیں کریں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details