پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے جمعرات کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا جس میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بارے میں نئی دہلی کے فیصلے، اور انھیں اپنے گھر میں نظربند کرنے پر امت شاہ سے سوال کیا ہے۔
انہوں ںے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی عوام کو جانوروں کی طرح قید کر دیا گیا ہے۔
محبوبہ مفتی کی صاحب زادی کا وزیر داخلہ کو خط سابق وزیر اعلی کی بیٹی 5 اگست سے سری نگر میں واقع گپکر روڈ کی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں۔
محبوبہ مفتی کو بھی اسی دن سے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ سمیت متعدد دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ حراست میں بھی رکھا گیا تھا۔
مرکز نے 5 اگست سے ہی وادی کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کر رکھا ہے، مواصلاتی نظام کو بھی پوری طرح بند کردیا گیا ہے۔