اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کم جونگ کو فخر ہوگا': سفیروں کے دورے پر التجا مفتی کا طنز - شکارا میں سفیر سوار ہوکر سیاحت سے لطف اندوز

جموں و کشمیر کی نظر بند سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کا کہنا ہے کہ 25 غیر ملکی سفیروں کا یہ دورہ اس طرح کی سفارتکاری ہے جس پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو فخر ہوگا۔'

سفیروں کے دورے پر التجا مفتی کا طنز
سفیروں کے دورے پر التجا مفتی کا طنز

By

Published : Feb 13, 2020, 8:44 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:24 AM IST

التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر غیر ملکی سفیروں کے دورہ کشمیر سے متعلق لکھا کہ' کم جونگ اُن کو اس طرح کی سفارتکاری پر فخر ہوگا۔ '

سفیروں کے ڈل جھیل کی سیرکے تصاویر پر التجا نے کہا کہ 'جس شکارا میں سفیر سوار ہوکر سیاحت سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہاں جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کی موجودگی کی کمی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے پاس بہت کچھ ہے جو وہ سفیروں کے ساتھ شیئر کرتے۔'

سفیروں کے دورے پر التجا مفتی کا طنز

التجا مفتی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ وفد انٹرنیٹ معطلی اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سیاسی رہنماؤں کی نظربندی کے بارے میں حکام سے پوچھ گچھ کرے گا۔

دوسرے ٹویٹ میں التجا نے لکھا: 'امید ہے کہ غیر ملکی سفیروں کا یہ وفد 5 اگست سے انٹرنیٹ پر عائد پابندی اور وادی کشمیر میں معاشی نقصانات کے بارے میں مرکزی حکومت سے سوال کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تین سابق وزرائے اعلیٰ کی رہائی کے بارے میں بات کریں گے۔'

سفیروں کے دورے پر التجا مفتی کا طنز

واضح رہے کہ پچیس اراکین پر مشتمل غیر ملکی سفیروں کا وفد اس وقت دورہ جموں و کشمیر پر ہے جہاں وہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔اس وفد میں فرانس، جرمنی، کینیڈا، افغانستان کے سفارتکاروں کے علاوہ یورپی یونین کے اراکین پارلیمان بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details