گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جوں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن میں منعقدہ وکست بھارت سکنکلپ یاترا اور بلاک دیوس میں انسپکٹر جنرل رجسٹریشن، جموں و کشمیر ، شیخ ارشد ایوب نے پروگرامز کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر گاندربل ، شیامبیر ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل ، مشتاق احمد سمنانی اسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، چیف پلاننگ آفیسر اے ی آر گاندربل ، ایس ڈی ایم سنگن ، ایس ڈی پی او لنکن کے علاوہ ضلع اور سینٹرل افسران موجود تھے۔
تقریب میں سول سوسائٹی کے ارکان اور مقامی لوگوں کی جوش و خروش سے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران کئی محکموں نے اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق مختلف فلاحی اسکیموں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، پردھان منتری آواس یوجنا ، امید، کسان کریڈٹ کارڈ جیسی متعدد اسکیموں کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی شاندار کامیابی کی کہانیوں کو دکھانے کے لیے ایک انفارمیشن، ایجوکیش اور کمیونیکیشن وین کا استعمال کیا گیا۔