بارہمولہ: سڑک کے کنارے سے دھماکہ خیز مادہ برآمد - فورسز
شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے سڑک کے کنارے رکھے گئے دھماکہ خیز مادہ بر آمد کیا ہے جو رواں ہفتے کا اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
بارہمولہ میں سڑک کے کنارے پر دھماکہ خیز مواد بر آمد
ذرائع نے کہا کہ یہ بارودی مادہ مسافر سٹاپ چتلورہ وترگام رفیع آباد علاقے میں بر آمد ہوا جہاں اس کو ایک ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔ اس مادے کا پتہ فوسز کی ایک گشتی پارٹی نے لگایا۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ہی کپوارہ ضلع میں بھی فورسز نے تین روز قبل دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا تھا جس کو بعد میں ناکارہ بنایا گیا۔