اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی فضائیہ نے جموں ایئر پورٹ بند کرنے کا حکم واپس لیا - سابق حکم نامہ واپس لے لیا

جموں ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی پروازوں کی کارروائی 10 مارچ سے 41 دنوں کے لئے سات گھنٹوں تک محدود ہوگی۔

بھارتی فضائیہ نے جموں ایئر پورٹ بند کرنے کا حکم واپس لیا
بھارتی فضائیہ نے جموں ایئر پورٹ بند کرنے کا حکم واپس لیا

By

Published : Feb 20, 2021, 4:01 PM IST

بھارتی فضائیہ نے رن وے کے کام کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے اگلے ماہ 15 دن کے لیے ہوائی اڈے کو مکمل بند کرنے کی تجویز سے متعلق سابق حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی وزارت دفاع کی ہدایت کے بعد جمعہ کے روز ایک اجلاس میں ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے مشورے سے آئی اے ایف نے اس فیصلے کا جائزہ لیا اور اس میں ترمیم کی۔

ایک روز قبل سیکریٹری دفاع اجے کمار نے دہلی میں آئی اے ایف اور اے اے اے کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی تھی اور انھیں صلاح دی تھی کہ شہری ٹریفک کے لیے ہوائی اڈے کی بندش سے بچنے کے لئے کوئی راستہ تلاش کریں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جموں ہوائی اڈے کو 6 مارچ سے 20 مارچ تک مکمل طور پر کو بند کرنے کے حکم نامے کو واپس لے لیا گیا ہے۔ تاہم 10 مارچ سے 19 اپریل تک ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن روزانہ سات گھنٹے تک محدود رہے گی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جموں ایئرپورٹ صبح 10 بجے سے 19 اپریل کے دوران رات 12 بج کر 50 منٹ پر آخری پرواز کی روانگی کے ساتھ صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کارروائیوں کے لئے دستیاب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن 20 اپریل سے معمول کے مطابق شروع ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details